Everyday News

سی ڈی اے کا کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی منظوری کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بورڈ میٹنگ میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 30جنوری کو ہونے والی کمرشل نیلامی کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ علاوہ ازیں بورڈ نے آئندہ آنے والی نیلامی کی تیاریوں کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے ورچوئل یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری نئی لاء فرم ویجینلس یونٹ کی منظوری جبکہ ممبر انجینئرنگ کے 2ممبر انوائمنٹ اور 2ممبر پلاننگ کے 4 پروجیکٹ سمیت تمام 15 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی ہے۔

نیز بورڈ اجلاس میں تمام پارکس کی انٹری فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف نائن پارک، لیک ویو پارک، دامن کوہ اور دیگر پارکوں میں عام عوام کے لئے داخلہ فری ہو گا۔ بورڈ نے اسلام آباد میں مزید 13 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کی منظوری بھی دی۔ مزید براں، سرینہ چوک کو ری ڈیزائن کرنے کی اصولی منظوری دی گئی جس کے تحت سرینہ چوک پر سنگل بیرل انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

شہر میں مزید پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ٹو بھی منظور کیا گیا۔ یہ پارکنگ پلازے ایف ایٹ مرکز، ایف ٹین مرکز، آئی ایٹ مرکز، جی نائن مرکز اور بلیو ایریا میں تعمیر کئے جائیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago