سی ڈی اے نے پی ایچ اے اسلام آباد کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد:  وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) نے بورڈ کے منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد پی ایچ اے ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)نور الامین مینگل کی سربراہی میں سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پی ایچ اے ایجنسی اسلام آباد کے قیام کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں، اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ایجنسی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

نیز بورڈ اجلاس میں اسلام آباد میں بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول ایجنسی کے قیام کا بھی اصولی  فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایم پیکج کو ایڈوپ کرنے کی منظوری بھی سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

مزید یہ کہ اجلاس میں دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ ڈائریکٹریٹ کو ممبر ونگ کے تحت کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ بورڈ نےاسلام آباد میں سروے اور میپنگ کے لئے نسٹ سکول آف سول اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top