اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین عامر احمد علی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ راول چوک فلائی اوور اور سیونتھ ایونیو پُل آئندہ دو ماہ میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل این ایل سی نے چیئرمین سی ڈی اے کو آئی جے پی منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دی جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کیں گئیں کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو کہا کہ سیونتھ ایونیو پل کو فروری 2022ء اور اسی طرح راول ڈیم انٹرچینج میں فلائی اوور والا حصہ بھی آئندہ سال جنوری کے آخر تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کام کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
علاوہ ازیں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہیں ہونا چاہیئے۔
راول ڈیم انٹرچینج کے اطراف ریفلکٹرز لگانے کے علاوہ محکمہ ماحولیات کو بھی ہدایات جاری کی گئیں کہ ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے اطراف مناسب جگہوں کا انتخاب کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…