سی ڈی اے کا راول ڈیم فلائی اوور منصوبہ ستمبر تک مکمل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ راول ڈیم فلائی اوور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق اس پراجیکٹ کی تعمیر فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے تعاون سے عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او متحرک ہو چکی ہے اور 15 مئی تک اپنی پوری استعداد کار کے ساتھ پراجیکٹ کی تعمیر پر کام شروع کر دے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے لے لئے تمام متعلقہ ادارے کوشاں ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی وے کے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی ایف ڈبلیو او کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ گلبرگ سے روات تک سڑکوں کی کشادگی کا کام ایف ڈبلیو او کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top