سی ڈی اے کو ’سستا بازار اسٹالز‘ کیلئے الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) پانچ سستا بازاروں میں 180 اسٹالز کے لیے الاٹمنٹ لیٹر جاری کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کو دارلحکومت میں 180 درخواست گزاروں کو پانچ بازاروں میں اسٹالز کے لیے الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی گئیں۔اجلاس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید یہ کہ سستا بازاروں کو سٹالز کے لیے مجموعی طور پر 1590 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اور  سی ڈی اے کا اسلام آباد کے سیکٹرز  H-11، I-14، مارگلہ ٹاؤن، ہمک اور ترنول کے علاقوں میں لگانے کا منصوبہ ہے۔ نیز سی ڈی اے نے حال ہی میں ان بازاروں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز طلب کیے تھے جن میں کل 3000 اسٹالز ہوں گے۔

اس کے علاوہ، شہری ایجنسیوں نے واضح کیا تھا کہ ہیکر پاس والے دکانداروں اور جن کے کیوسک لائسنس منسوخ ہو چکے ہیں، انہیں الاٹمنٹ کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ تاہم انہیں مقررہ وقت کے اندر 1,590 درخواستیں موصول ہوئیں۔

ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان درخواستوں کا ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ساتھ تخمینہ کے لیے شیئر کیا گیا۔ اور اس سے یہ بات سامنے آئی کہ BISP کے ساتھ 280 درخواست دہندگان رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 24 کو انتہائی غریب قرار دیا گیا ہے۔ بی آئی ایس پی کے غربت کے اشاریہ کی بنیاد پر، سیکرٹری برائے تخفیف غربت نے 180 درخواست گزاروں کو فوری طور پر الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی سفارش کی۔ مزید براں، میٹنگ کے دوران پانچ مقرر کردہ مقامات پر سستا بازاروں کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ نیز کمیٹی نے اگلے اشتہار میں خصوصی طور پر خواتین سے بھی درخواستیں طلب کرنے کی سفارش کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top