اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں جاگنگ ٹریکس کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کر دیے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق سیکٹر جی سیون 1 اور جی سیون 2 سے متصل، لقمان حکیم روڈ کی طرف سے، فیصل ایونیو کی گرین بیلٹس پر جاگنگ ٹریکس تعمیر کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ سیکٹر جی 6 ٹو سے متصل فضلِ حق روڈ اور پمز اسپتال کے سامنے واقع فیصل ایونیو کی گرین بیلٹس پر بھی جاگنگ ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں بھی جاگنگ ٹریکس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے شہریوں کے لیے صحت افزا سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
سی ڈی اے اتنظامیہ کی جانب سے ماحولیاتی ونگ کو شہر میں مزید درخت لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ماحول کو تروتازہ اور شہر کو سرسبزوشاداب رکھا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…