اسلام آباد: سی ڈی اے شہر میں جدید پارکس بنانے کے لیے پرعزم

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) وفاقی دارالحکومت میں رہائشیوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کئی نئے جدید پارکس بنانے کے لیے تیار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ دس سالوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی 37 کے قریب پبلک پارک تیار کیے ہیں۔ اور آنے والے سالوں میں ان کی تعداد بڑھانے کی پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے۔

 

مزید یہ کہ وفاقی دارالحکومت میں چھ تفریحی پارکس ہیں، جنہیں اسلام آباد کے رہائشیوں کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔ "تاہم یہ پالیسی بنائی گئی ہے کہ جب بھی کوئی نیا سیکٹر تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ایک تفریحی پارک بھی بنایا جائے گا”۔

 

علاوہ ازیں، سی ڈی اے نئے سیکٹرز تیار کر رہا ہے۔ جن میں  I-11، I-12، I-14، I-15، I-16، D-12  اور پارک انکلیو شامل ہیں۔ ماڈل ولیجز اور پارکس سے متعلق مذکورہ علاقوں میں بھی ترقی کی جا رہی ہے۔ ” جب یہ علاقے تیار اور مکمل ہو جائیں گے۔ وہاں  نئے پارک ہوں گے تاکہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق عام لوگوں کی مانگ اور ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔”

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top