Graana News

کھاریاں-راولپنڈی موٹروے کو اسلام آباد ایکسپریس وے سے نہ جوڑنے کی تجویز

اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے سی ڈی اے کی جانب سے این ایچ اے کو تجویز دی گئی ہے کہ کہ کھاریاں تا راولپنڈی موٹروے کو اسلام آباد ہائی وے سے منسلک نہ کیا جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ذرائع این ایچ اے حکام نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ، لاہور، کھاریاں اور دیگر شہروں سے خیبرپختونخواہ، شمالی علاقہ جات، مری اور کشمیر جانے والی ٹریفک اسلام آباد ہائی وے سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو گی اور کھاریاں تا راولپنڈی موٹروے سے منسلک ہونے کے باعث اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک کے رش میں قدرے اضافہ ہو گا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر پہلے ہی مقامی ٹریفک اور ہیوی ٹریفک کا خاصا رش ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا زیرِتعمیر یا تعمیرشدہ رہائشی منصوبوں کی بڑی تعداد اس شاہراہ کے اطراف موجود ہے جس کے باعث ہزاروں گاڑیاں روزانہ اسلام آباد میں داخل ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں کھاریاں تا اسلام آباد موٹروے منصوبے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی ضرورت درپیش ہو گی جس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری ضروری ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹروے کو جی ٹی روڈ کے ذریعے راولپنڈی رنگ روڈ سے منسلک کیا جائے۔ یوں اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی اور جڑواں شہروں میں ٹریفک کے دباؤ میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago