Breaking News

اسلام آباد: غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف سی ڈی اے کی کارروائی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چئیرمین نور الامین مینگل کی ہدایات پر واٹر مینیجمنٹ ونگ ڈپٹی ڈی جی کی سربراہی میں غیر قانون واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف  ہفتے کے روز چھٹی کے باوجود بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق بری امام اور قائد اعظم یونیورسٹی کے علاقے میں تقریبا چالیس مزید غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشنز کاٹے گئے۔ ان میں سے چند کنکشنز دوبارہ لگائے گئے تھے۔ مجموعی طور پر تقریبا 150  کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔ نیز دوبارہ غیر قانونی کنکشن لگائے جانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے احکامات موقع پر ہی جاری کیے گئے۔

مزید یہ کہ گزشتہ کئی ماہ سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے متاثر ہو رہی تھی۔ اور مختلف سیکٹرز میں پانی کے پریشر میں انتہائی کمی واقع ہو گئی تھی۔ دریں اثناء شہریوں کی شکایات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔ اور لا تعداد غیر قانونی کنکشنز کی وجہ سے سملی ڈیم کی لائنوں میں پریشر کم ہو گیا تھا۔ لہٰذا پانی کی مقدار اسلام آباد کے بڑے ٹینکوں تک نہیں پہنچ پا رہی تھی، جس کے  باعث شہری آبادی والے سیکٹرز متاثر ہورہے تھے۔ تاہم غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کے آغاز سے پانی کے پریشر میں کمی کسی حد تک بہتر ہو گئی ہے۔ اور پہلے سے بہتر سپلائی جاری ہے۔

 

 

اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی واٹر مینیجمنٹ نے سٹاف کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے باقی تمام غیر قانونی کنکشن بھی فوری طور کاٹنے کا حکم دیا ہے۔ اور ان کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔ خاص طو رپر بارہ کہو کے علاقے اور سملی روڈ پر تمام ایسے کنکشنز منقطع کئے جانے کی ہدایات ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف منظور شدہ اور دیہی علاقے کی کم سے کم ضرورت کے مطابق پانی کے کنکشن دئے جائیں۔ اس کیلئے دیہی علاقے کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ایک باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔ اور میٹر لگا کر ریوینیو وصول کیا جائے گا۔ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عممل میں لائی جائے گی۔

تاہم شہریوں سے پانی کا کم سے کم استعمال اور خاص طور پر بلاوجہ گاڑیاں دھونے سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔ بصورتِ دیگر واٹر سپلائی کا عملہ فوری طور پر چالان جاری کرے گا۔ اور خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔

شہریوں سے سی ڈی اے واٹر مینیجمنٹ کی ہیلپ لائن 03357775444 پر غیر قانونی کنکشن رکھنے والوں، اور پانی کا ضیاع کرنے والوں کی اطلاع دینے کی گزارش کی گئی ہے، تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago