اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایکسپریس وے پر واقع پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ٹی چوک تک سڑک کی توسیع کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک 7 کلومیٹر طویل شاہراہ کو دو لین سے پانچ لین میں توسیع کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کہ سی ڈی اے پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ پُل بھی بروقت مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ کورنگ پُل سے ٹی چوک تک اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
جڑواں شہروں کے مکینوں کو اس مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کے تناؤ کا مسئلہ ہے تاہم اس لیے اس پراجیکٹ کو مرحلہ وار نہیں بلکہ ایک ہی بار مکمل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے آئی جے پی روڈ کی بہتری پر بھی کام کرے گی تاکہ جڑواں شہروں کے لوگ مستفید ہوسکیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…