کراچی: نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی نے شہر میں عمارتوں اور ڈھانچوں کے پھیلاؤ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’کنکریٹ کا جنگل‘‘ قرار دیا۔ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک اجلاس میں انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ داران کے خلاف فوری اور آزادانہ کارروائی کریں۔ اور بدعنوان سسٹم کو ختم کریں۔
علاوہ ازیں انہوں نے حاضری دینے والے افسران پر زور دیا کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو پس پشت ڈال کر ، اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔ صحیح کام کرنے والوں کی حمایت کی جائے گی۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی افسر غلط کام میں ملوث پایا گیا تو ان کے دور میں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری، لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری، اور اربن ڈویلپمنٹ، پانی اور سیوریج کے انتظام اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ذمہ دار مختلف اتھارٹیز کے سربراہان نے شرکت کی۔
مزید برآں، انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی فہرست فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…