اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ اہتمام کیپیٹل سٹریٹ کے پلاٹس کی نیلامی کا آغاز ہو گیا ہے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی تعمیر جے بی آر دبئی، سٹی واک دبئی اور نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد 27 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اسے شکر پڑیاں سے ملحقہ پُرفضا مقام پر بنایا جا رہا ہے۔ یہ کیپیٹل سٹریٹ، جمیرہ بیچ ریزیڈنس دبئی، سٹی واک دبئی اور نظام سٹریٹ باکو (آذر بائیجان کا سب سے خوبصورت اور بارونق علاقہ) کی طرز پر تعمیر ہو گی۔
مزید یہ کہ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں پلاٹس کیفے، ریسٹورنٹس اور بسٹروز کے لیے مختص ہوں گے۔
علاوہ ازیں، نیلامی میں500 مربع گز سائز کے پلاٹس پیش کئے جارہے ہیں۔ اور سرمایہ کاروں کی بھرپور تعداد شریک ہے۔ جبکہ کیپیٹل سٹریٹ کا پلاٹ نمبر # 1 بیس کروڑ 85 لاکھ میں نیلام ہو گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔