اسلام آباد: مُلک بھر میں کیڈسٹرل میپنگ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 5.6 ٹریلین مالیت کی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا قابض ہے۔
یہ بات گزشتہ رات وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سروے شیئر کرتے ہوئے کہی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں 2.63 ٹریلین کی سرکاری اراضی پر قبضہ ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 1.86 ٹریلین کی جنگلات کے لیے مخصوص سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کیڈیسٹرل میپنگ کے انقلابی اقدام سے یہ انکشافات سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے ایک اجلاس میں وزیرِ اعظم نے 2 ماہ میں پاکستان بھر میں کیڈیسٹرل میپنگ کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…