سی اے اے کا ملک بھر میں اپنی زمینوں کے قبضے واگزار کروانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں اپنی زمینوں پر غیر قانونی قبضے چھڑوانے کے لیے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی اے اے حکام کے مطابق اتھارٹی نے ملک میں ایئرپورٹس کی زمینوں کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر میں سی اے اے کی زمینوں سے متعلق سروے کا کام جاری ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کراچی میں اتھارٹی کی زمینوں کا سروے کیا جارہا ہے۔

سی اے اے نے زمینوں کے سروے کا کام سروے آف پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

کراچی کے بعد ملک کے تمام شہروں میں سی اے اے کی زمینوں کا سروے ہو گا جبکہ سی اے اے کا متعلقہ شعبہ اسٹیٹ سروے آف پاکستان سے مکمل رابطے میں ہے۔

سروے میں تکنیکی طور پر اسیٹلائٹ امیجز حاصل کر کے سی اے اے کی زمینوں کا تعین کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ سروے ملک بھر میں سی اے اے کی اپنی زمینوں پر غیر قانونی قبضے ہونے کے انکشافات کے بعد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں سی اے اے کی زمینوں پر سروے کا کام 25 اگست تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top