اسلام آباد: ایک اہم پیشرفت کےنتیجے میں اسلام آباد ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لئے تشکیل دیئے گئے کمیشن نے بالآخر اسلام آباد میں ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کیلئے سی ڈی اے بائی لاز کی منظوری دے دی۔
اس فیصلے کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے کیونکہ اس سے رہائشی اور تجارتی منصوبوں میں لگائے گئے اربوں روپوں کی سرمایہ کاری محفوظ ہو جائیگی جو مناسب قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے طویل عرصے تک مخمصے کا شکار رہی۔
یہ بات ذہن نشین رہے کہ بلڈرز اور ڈویلپرز ان ضروری اصلاحات کو منظور کرانے کے لئے سر توڑ کوششیں کرتے رہے ہیں۔ خاص طور پر ، اسلام آباد میں قائم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (بی ڈی اے) نے مختلف ریگولیٹری اور انتظامی اداروں کے ساتھ متعدد میٹنگز کیں تا کہ اس کام کو جلد از جلد انجام دیا جاسکے۔
…خبر کی تفصیلات آنا باقی ہیں
مزید تفصیلات کے لئے رابطے میں رہیں۔۔۔