وزیرِ اعلیٰ بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کردیا

لاہور: چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب لال شہباز قلندر انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق 560 میٹر طویل اِس پراجیکٹ پر 1 ارب روپیہ لاگت آئی۔

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شفاف ٹینڈرنگ سے اس پراجیکٹ میں 130 ملین کی رقم بچائی گئی۔

اُنہوں کے کہا کہ اس پراجیکٹ سے سینٹر پوائنٹ، ایم ایم عالم روڈ اور کیویلری گراؤنڈ کے مابین ٹریفک کا بہاؤ تیز ہوگا۔

روزآنہ اس سڑک سے ایک لاکھ مسافر گزریں گے اور اس ضمن میں اُن کے فیول کی بھی بچت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے لاہور کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اور شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے وزیر اعلی کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور مراد راس، پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ عمران، چیف سکریٹری پنجاب، پارلیمنٹیرینز اور دیگر افراد بھی افتتاح کے موقع موجود تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago