Categories: Tourism

پہاڑی علاقے میں گھر خریدنے کے فوائد و نقصانات

شہروں میں بسنے والے لوگ جب پہاڑی علاقوں کی سیر کو جاتے ہیں تو ان میں سے اکثر کا دِل کرتا ہے کہ وہیں رہائش پذیر ہو جائیں۔ اگر آپ حقیقت میں ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو فی الحال رُک جائیے اور پہلے یہ بلاگ پڑھ لیجئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کے اس بلاگ میں ہم آپ کو پہاڑی علاقوں میں گھر خریدنے کے چند فوائد و نقصانات سے متعلق اہم و دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

آئیے! سب سے پہلے فوائد سے متعلق آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

پہاڑی علاقے میں گھر خریدنے کے فوائد

کسی بھی پہاڑی علاقے میں گھر خریدنا درج ذیل وجوہات کی بِناء پر فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

حیرت انگیز قدرتی نظارے

صاف ستھرا ماحول

منفرد ڈیزائن

پُرسکون ماحول

سرسبز و شاداب کھلے میدان

حیرت انگیز قدرتی نظارے

اگر آپ پہاڑی علاقے میں گھر خریدتے ہیں تو تیار ہو جائیے زندگی میں ایک محسورکُن تجربے کے لیے، علی الصبح اٹھ کر کھڑکی سے پردہ ہٹائیے اور باہر کا نظارہ کیجئے۔ دور طلوع ہوتے سورج کی ہلکی روشنی پہاڑوں اور سرسبز میدانوں پر پڑ رہی ہے، پرندے چہچہا رہے ہیں اور یوں لگ رہا ہے جیسے وقت رک سا گیا ہے۔ سبحان اللہ، کیا منظر ہے، کیا سماں ہے۔  شاید یہ دنیا کا سب سے خوبصورت نظارہ ہے۔

یہی حال سورج ڈھلے شام کا ہوتا ہے۔ پہاڑی علاقوں کی شام اپنے اندر ایک پراسراریت سموئے ہوئے ہوتی ہے۔ شام ہوتے ہی سورج کی آخری کرنیں پہاڑوں پر ایک دلفریب منظر پیش کر رہی ہوتی ہے اور بالآخر پہاڑ تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں۔

یہ وہ قدرتی اور دلفریب مناظر ہیں جن سے شاید آپ کو شہروں کی عام حالاتِ زندگی میں واسطہ نہیں پڑتا۔ ہاں! لیکن اگر آپ پہاڑوں کے باسی ہیں یا وہاں عارضی رہائش کی سہولت سے بہرہ مند ہیں تو یہ مناظر آپ کی زندگی کا مستقل حصہ بن سکتے ہیں۔

صاف ستھرا ماحول

پہاڑی علاقہ آپ کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کرتا ہے۔ آپ تازہ اور صاف فضاء میں سانس لیتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول آپ کو بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور قدرت کے عین مطابق ہے۔

گھروں کا منفرد طرزِ تعمیر

عام شہروں اور پہاڑی علاقوں کے گھروں کی تعمیر میں بھی آپ کو فرق نظر آئے گا۔ پہاڑی علاقوں کے گھر اپنے ماحول کی وجہ سے منفرد طرزِ تعمیر کے حامل ہوتے ہیں۔ ایسے علاقے جہاں برفباری زیادہ ہوتی ہے وہاں گھروں کی چھتیں بھی اس ترتیب سے تعمیر کی جاتی ہیں کہ بھاری مقدار میں برف چھت پر نہ ٹھہر سکے۔ گھروں کے مرکزی دروازے اور سیڑھیاں بھی موسمی تبدیلیوں کے باعث منفرد انداز میں تعمیر کی جاتی ہیں تاکہ گھر کو موسمی شدت سے محفوظ بنایا جا سکے۔

پُرسکون ماحول

پہاڑی علاقے میں گھر بلاشبہ آپ کو ذہنی سکون اور جسمانی تسکین کا احساس دلاتے ہیں۔ کم آبادی اور گھروں کے مابین طویل فاصلوں کے باعث آپ کی ذاتی زندگی میں خلل پیدا نہیں ہوتا اور آپ ایک شہروں کے شور اور بے ہنگم ٹریفک سے دور ایک پرُسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔ اگر آپ شہر میں رہائش پذیر ہیں تو سیاحت کا شوق پورا کرنے کے لئے پہاڑی علاقے میں گھر خریدنا سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ جب بھی شہر کی مصروف زندگی سے آپ تنگ آ جائیں تو سامان پیک کریں اور فیملی کے ساتھ یہاں پہاڑی علاقے میں موجود اپنی رہائش گاہ میں منتقل ہو جائیں۔

پہاڑی علاقے میں گھر خریدنے کے نقصانات

درج ذیل وجوہات کی بِناء پر آپ کو پہاڑی علاقے میں گھر خریدنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچنا چاہئے۔

پانی کا بہاؤ

لینڈ سلائیڈنگ

دور دراز تجارتی اضلاع

پانی کا بہاؤ

اگر آپ غیر ہموار اور ڈھلوان والی جگہ پر گھر خریدتے ہیں تو یہ عین ممکن ہے کہ مون سون کے موسم میں شدید بارشوں کی صورت میں آپ کا گھر تباہ کاری کا شکار ہو جائے۔ یہی وجہ ہے بارشوں کے موسم میں پہاڑی علاقوں میں نشیبی جگہوں پر اکثر سیلاب جیسی ناگہانی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ جہاں آپ گھر خرید رہے ہوں وہاں نکاسئ آب کا مناسب انتظام ہو ورنہ سیلاب کا پانی آپ کے گھر میں بھی داخل ہو جائے گا اور گھر کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ

پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے موسم میں پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں۔ اکثر سیاح مری، کشمیر یا گلگت بلتستان جیسے علاقوں میں جا کر لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہو جاتے ہیں جو جانی و مالی نقصان کا باعث بنتی ہے۔

تجارتی مراکز کی رہائشی علاقوں سے دوری

پہاڑی علاقوں میں اکثر دکانیں اور تجارتی مراکز رہائشی علاقوں سے دوری پر واقع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو سودا سلف لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کیا پہاڑی علاقے میں گھر خریدنا ایک دانشمندانہ قدم ہے؟

میدانی علاقے آپ کو ہر طرح کی زندگی کی سہولیات فراہم کرتے ہیں لیکن وہاں ماحولیاتی آلودگی، آبادی کا زیادہ تناسب، سرسبز و شاداب قدرتی ماحول کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

پہاڑی علاقے جہاں آپ کو پُرسکون ماحول اور حسین قدرتی مناظر کا نظارہ کراتے ہیں وہیں مذکورہ بالا وہ منفی عوامل ہیں جن کی بِناء پر شہر سے پہاڑی علاقے میں ہجرت کرنے سے پہلے آپ کو غور کرنا چاہئے۔

اگر آپ میدانی علاقے کے کسی شہر میں رہائش پذیر ہیں اور پہاڑی علاقے میں گھر خریدنے کے خواہش مند ہیں تو بہتر یہی ہے کہ آپ گھر سرمایہ کاری کی غرض سے خریدیں یا پھر کسی خاص موسم میں چھٹیاں منانے کے لئے آپ کا یہ عمل ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

ہر علاقے میں رہنے کا الگ طرزِ زندگی ہوتا ہے۔ اسی طرح پہاڑی علاقوں میں بسنے والے لوگ وہاں سالوں سے آباد ہوتے ہیں اور وہ اس طرزِزندگی کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔ ایک میدانی علاقے کے رہائشی شخص کا یکایک پہاڑی علاقے میں ہجرت کر جانا اور پھر اس طرزِ زندگی کو اپنانا آسان نہیں ہوتا۔

اس لئے پہاڑی علاقے میں گھر کی خریداری سرمایہ کاری یا سیاحتی نکتہ نظر سے تو ایک دانشمندانہ فیصلہ ہو سکتا ہے لیکن مکمل طور پر رہائش پذیر ہونے سے پہلے آپ کو اس کے فوائد ہو نقصانات کے بارے میں مکمل آگہی ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago