ذرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مختلف گروپش نے اتفاق رائے سے 13 جولائی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کا اعلان حالیہ بجٹ میں عائد کیے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاجر وں نے ٹیکسوں کی واپسی تک مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاجروں کا اس سلسلے میں یہ بیانیہ ہے کہ ایف بی آر نے ہماری استعداد سے بڑھ کر ٹیکس عائد کیے ہیں جو کہ نا انصافی ہے۔مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں 13 جولائی کو شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔
مطالبات پر مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھے جائے گی ۔ہڑتال کا فیصلہ کراچی بھر کی تاجر تنظیموں اور 1140 مارکیٹوں کے نمائندوں نے مشاورت سے کیا گیا ہے۔