Everyday News

عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی جلد از جلد منظوری دی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق نے عمارتوں کے جمع کرائے گئے بلڈنگ پلانز کی جلد از جلد منظوری کی ہدایات دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے آج جمعہ کے روز ون ونڈو سٹیزن فیسیلٹیشن سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف کاؤئنڑز کا دورہ کیا

مزید براں، چیئرمین سی ڈی اےنے ون ونڈو سٹیزن فیسیلٹیشن سینٹر پر آئے ہوئے شہریوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک لیا۔ نیز انھوں نے ہدایت کی کہ سہولیاتی سینٹر پر دی جانے والی سہولیات سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ڈرایکٹریٹ کا بھی دورہ کیا۔ اور ہدایت کی کہ عمارتوں کے جمع کروائے گئے بلڈنگ پلانز کی جلد از جلد منظوری دی جائے۔ اور کوشش کی جائے کہ شہریوں کے بار بار دفتر کے چکر نہ لگیں۔ اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔

مزید یہ کہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ لوگوں کو پریشان کرنے والے عناصر یا بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ملازمین اور افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ایک جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے زیرِ التواء درخواستیں طلب کیں۔ اور آئندہ ہفتے اپنے دورے پر جائزہ لینے سے آگاہ کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago