کراچی میونسپل اتھارٹی نے کے ڈی اے اسکیم نمبر32 کڈنی ہل (احمد علی پارک) کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ کڈنی ہل پر واقع احمد علی پارک 62 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے لہٰذا سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں اس خوبصورت پہاڑی پر مجوزہ پارک کی اراضی پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے گا ۔ اور اس کا پی سی ون تیار کرکے عیدالفطر کے بعد اس پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ میئرکراچی وسیم اختر کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔کراچی کی بڑی سڑکوں کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر تمام تجارتی و فلاحی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی اور تسلسل کے ساتھ مہم شروع کی جارہی ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے واضح احکام ہیں کہ پارکوں کی جگہ کو مکمل بحال کیا جائے، کڈنی ہل پارک سے بھی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے اسے شہریوں کے لیے ایک بہترین پارک بنایا جائے گا، کڈنی ہل پارک کی حدود میں جو رہائشی مکانات آرہے ہیں پہلے انھیں باقاعدہ مارکنگ کرنے کے بعد نوٹس جاری کردیا جائے اور انھیں اپنے مکانات کو حدود میں کرنے کی ہدایت کی جائے تاہم اس کے باوجودبھی اگر کوئی ازخود بڑھائی گئی جگہ خالی نہیں کرتا تو محکمہ انسداد تجاوزات کڈنی ہل پارک کی حدود میں آنے والی رہائشی تعمیرات کا خاتمہ کردے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…