Everyday News

اسلام آباد: بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کا شہر میں 90 بلند عمارتوں کا سروے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ایجنسی نے شہر میں 90 بلند عمارتوں کا سروے کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے منگل کے روز آنے والے زلزلے کے بعد اسلام آباد میں فوری سروے کا حکم دیا تھا۔ اس سروے کے تحت عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا تھا۔

 

سروے کے دوران کسی بھی عمارت کے ستونوں میں دراڑیں نہیں پائی گئیں۔ تاہم 90 میں سے 10 عمارتیں زلزلے کے باعث معمولی متاثرہ پائی گئیں۔ اور عمارتوں کے پلستر یا پھر چنائی میں معمولی دراڑیں دیکھنے میں آئیں۔

بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کی طرف سے متاثرہ عمارتوں کے مالکان کو فوری طور پر دراڑوں کی مرمت کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ مرمت نہ کروانے کی صورت میں عمارت کو خالی کرکے فوری طور پر ازسر نو بلڈنگ اور سٹرکچر کی پائیداری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ نیز کہا گیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ سی ڈی اے اور  PECکی رجسٹرڈ فرموں سے حاصل کئے جائیں، جن کی تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ سے تصدیق کروانا بھی ضروری ہوگی۔

 

علاوہ ازیں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو 3 دن کے اندر ہائی رائز بلڈنگ کا سروے کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ نیز سوسائٹیز انتظامیہ کو ہائی رائز اور میڈیم رائز عمارتوں کے تازہ پختگی اور مضبوطی کے سرٹیفکیٹ سی ڈی اے میں جمع کروانے کی ہدایات ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ سی ڈی اے اور پی ای سی میں رجسٹرڈ فرموں سے لینا ہوں گے۔ سرٹیفیکیٹس کے ساتھ انسپکشن رپورٹس منسلک کرنا ہوں گی۔

 

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سی ڈی اے کی جانب سے تکمیلی سرٹیفکیٹس حاصل نہ کرنے والی عمارتوں میں رہائش اختیار نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ اور تکمیلی سرٹیفکیٹس کے حصول کے بغیر قبضہ دینے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago