چکلالہ  کنٹونمنٹ بورڈ نےمالی سال 20-2019کے لیے 2 ارب 11 کروڑ کا بجٹ منظور

راولپنڈی؛ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے مالی سال 20-2019 کے لیے 2 ارب 11 کروڑ کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔بجت انتہائی متوازن اور رواں مالی سال کے بجٹ سے 611 ملین زائد ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تعمیر ات کے لیے 100 ملین ، اوریجنل ورکس اور جاری ترقیاتی کاموں پر 197 ملین ، اسٹیبلشمنٹ کے لیے 577 ملین روپے اور دیگر اخراجات کے لیے 443 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ راحیل شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعمیراتی منصوبے کے لیے 550 ملین مختص کیے گئے ہیں۔

اجلاس کی صدارت پریزیڈینٹ کنٹونمنٹ بر یگیڈئیر شہزاد تنویر نے کی جبکہ وائس پریزیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز ،ایگزیکٹو آفیسر علی عرفان رضوی اور دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ترقیاتی منصوبوں کے تحت عمارتیں، سڑکیں،گلیاں، نکاسی آب اور واٹر سپلائی کی مرمت کی کی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ان کے علاوہ فائر بریگیڈ کے لیے چھ ملین روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں نئے مالی سال کے دوران ذرائع آمدنی بڑھانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top