کراچی: کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بدھ کے روز مالی سال 2021-22 کے لیے 6.9 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
اس بجٹ کا نفاذ یکم جولائی 2021 سے کیا جائے گا۔
بجٹ کی منظوری کے سلسلے میں سووک سینٹر کے سیمینار ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔