Everyday News

اسلام آباد: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بون فائر، بار بی کیو اور درختوں کی کٹائی پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر بار بی کیو، تمباکو نوشی، بون فائر، آگ جلانے، کوڑا کرکٹ، پلاسٹک پھینکنے، اور لامحدود اشیاء لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہریار عارف خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق لائٹر، چارکول، ماچس، پٹرول/مٹی کے تیل کی بوتلیں لے جانے اور درختوں کی کٹائی منع ہے۔ یہ تمام وجوہات مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جانوروں کی رہائش گاہوں کے نقصان، آلودہ پانی، صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری اس حکم کا مقصد نیشنل پارک کو مزید تنزلی سے بچانا ہے۔ اور اس کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے دائرہ اختیار میں ان سرگرمیوں کو ممنوع قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں، سرکاری خط کے مطابق پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور دو ماہ تک نافذ رہے گی۔

 

مزید برآں، حکم نامے کی سرکاری گزٹ اور مقامی اخبارات میں اشاعت کے ذریعے اور پبلسٹی کے دیگر تمام ذرائع ابلاغ پر تشہر کی جائے گی۔ نیز دارالحکومت اسلام آباد میں نمایاں جگہوں پر کاپیاں چسپاں کرکے وسیع پیمانے پر تشہیر ہو گی۔

اس آرڈر کا مقصد مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ آنے والے برسوں تک ایک اہم ماحولیاتی سائٹ بنی رہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago