سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کے لیے فریم ورک معاہدہ تیار

اسلام آباد: چیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بُخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو بڑھانے سے متعلق فریم ورک معاہدے پر دستخط سے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کا آغاز ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ فریم ورک معاہدے سے متعلق مشاورتی فورم سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا یہ تعاون ایک خوشحال اور صنعتی پاکستان کا باعث بنے گا۔

اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کی بنیادی باتیں طے کر کے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور نئی راہیں کھلیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہی مناسب وقت ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اِس اشتراک سے مکمل فائدہ اٹھائے۔

عاطف بُخاری کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے مابین جغرافیائی قربت اِن خصوصی اقتصادی زونز کو دونوں ممالک کے معاشی فائدے کا باعث بنائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں سی پیک کے تحت 4 خصوصی اقتصادی زونز، جو کہ رشکئی، دھابیجی، ایم تھری علامہ اقبال اور بوستان میں واقع ہیں، نے تکمیل کے منازل طے کیے۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ اس فریم ورک معاہدے کو سی پیک کے طویل مدتی معاہدے کے ساتھ جوڑا اور ترتیب دیا جا رہا ہے۔

بی او آئی سیکرٹری فرینہ مظہر نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے ایکشن پلان پر بات کی، جس میں خصوصی اقتصادی زونز، چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی، زرعی تعاون کے فروغ اور کاروباری امکانات کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری شامل ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago