Graana News

میٹرو بس کے بلیو، اورنج اور گرین فیڈر روٹس یکم ستمبر تک آپریشنل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کے  ٹوئیٹر بیان کے مطابق میٹرو بس سروس کو بہتر بنانے کے لیے روز مرہ کی بنیاد پر  اسکا  جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اورنج ، گرین اور بلیو لائن روٹس عوامی سہولت کے لیے ستمبر تک کھلنے کی کوششیش کر رہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چیف کمشنر محمد عثمان یونس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ میٹرو سے متعلق میرا پہلا سنگِ میل جامع فیڈر نیٹ ورک کے ساتھ مکمل طور پر فعال کرنا ہے ۔

سی ڈی اے کی خریدی ہوئی بسوں کے ذریعے اورنج لائن میٹرو بس سروس کا ابتدائی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت یکم ستمبر کو کم از کم 20 بسیں چلائی جائیں گی۔

 

 

 

گرین لائن ہابئرڈ  بس سروس پر تمام انٹرمیڈیٹ اسٹاپس کو مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ جس کے تحت 27 اگست کو گرین لائن پر 10 بسیں چلیں گی۔

بلیو لائن لو فلور ہابئرڈ بس سروس پر 31 اگست تک 50 فیصد بس اسٹاپ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس کے تحت سی ڈی اے کی خریدی ہوئی 10 بسیں آپریشنل ہو جائیں گی۔

نسٹ کے ساتھ فیڈر روٹ اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اور ان فیڈر روٹس کے بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل ضروریات کو فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago