نیو بلیو ایریا کے پلاٹوں کی نیلامی جولائی میں ہوگی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس مہینے یعنی جولائی کی 15، 16 اور 17 تاریخ کو نیو بلیو ایریا منصوبے کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیلام عام کا انعقاد جناح کنوینشن سینٹر میں ہوگا جس کا مقصد ملک میں معاشی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹر برائے تعلقاتِ عامہ جناب مظہر حسین کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ سے کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اسلام آباد کے کمرشل حب میں اُن کو اپنے کاروبار کے فروغ اور برانڈ پروموشن کا موقع ملےگا۔

زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سی ڈی اے، پیٹرول پمپ سے لے کر ہوٹلز تک، 600 مربع گز سے 10000 مربع تک کے مختلف پلاٹوں کو نیلامی کے لیے پیش کررہی ہے۔

نیلامی سے حاصل شدہ فنڈز سے اسلام آباد میں مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

اس انسینٹیوازڈ پیکج میں معتدد مراعات شامل ہیں کہ جن میں رقم کی مکمل ادائیگی کے اُوپر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ، بولی کی قبولیت کے اشوانس لیٹر جاری ہونے کے 30 دن کے اندر 25 فیصد کی پہلی قسط کی ادائیگی اور اُس کی ادائیگی پر ہی ماسٹر پلان کی منظوری اور مکمل ادائیگی پر کنسٹرکشن کی اجازت، پرو ریٹا بنیاد پر پیشگی انکم ٹیکس، 1000 مربع زمین سے کم کے لئے سو فیصد کوریج، 1000 مربع سے زائد پلاٹوں کے لیے 70 سے 75 فیصد گراؤنڈ کوریج، ہر پلاٹ کو سرکولیشن سٹرپ یعنی حد بندی کی سہولت، پارکنگ کی وسیع جگہ اور نئے بلڈنگ قوانین کا اطلاق شامل ہیں۔ اتھارٹی کے طور پر ایک 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کہ جس کے چیئرمین ممبر فنانس سی ڈی اے ، جبکہ ممبر اسٹیٹ ، ممبر پی اینڈ ڈی ، ڈی ایف اے ، ڈی جی لاء ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنس ، ڈائریکٹر اربن پلاننگ ، ڈائریکٹر ای ایم اور ڈائریکٹر فنانس ممبران کے طور پر شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago