سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت چین مواصلات سمیت 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معاونِ خصوصی خالد منصور کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ ریلوے کے ایم ایل ون اور توانائی کے منصوبوں پر مثبت پیشرفت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں گوادر میں پیپر اور اسٹیل کی ری سائیکلنگ کیلئے پلانٹ لگانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہیں۔ دھاتی مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے جبکہ 19 مختلف شعبوں کی کمپنیوں نے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے لئے 100 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی تھی جس میں سے 50 ارب روپے کی رقم 9 آئی پی پیز کو ادا کی گئی ہے اور باقی 50 ارب روپے اسی ماہ کے آخر تک ان کو ادا کر دیے جائیں گے۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ کہ زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چینی کمپنیوں نے زرعی سینٹر بنانے کی بھی پیشکش کی ہے جبکہ چینی کمپنی کراچی پورٹ پر ایل این جی اسٹوریج کیلئے بھی سرمایہ کاری کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago