کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے بڑی خبر، ایشیا پاک انویسٹمنٹ کمپنی نے لوٹے کمیکل پاکستان کمپنی خرید لی۔
ایشیا پاک انوسٹمنٹ کمپنی کے آفر منیجر ٹاپ لائن سیکوریٹیز کا کہنا تھا کہ ایشیا پاک کمپنی نے لوٹے کیمیکل کمپنی کے ایک ارب تیرہ کروڑ اٹھاون لاکھ سے زائد مالیت کے شئیرز خرید لئے ہیں جو کمپنی کا 75.01 فیصد شئیر بنتا ہے۔
خریداری کے بعد ایشیا پاک کمپنی نے لوٹے کیمیکل پاکستان کمپنی کے انتظامی معاملات کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ خریداری کا باقاعدہ اعلان 15 اگست کو کیا جائے گا۔
ایشیا پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے آفر منیجر ٹاپ لائن سیکورٹیز کا کہنا تھا کہ کمپنی ڈائیوو بس سروسز اور لبرٹی پاور میں اکثریتی حصص کی مالک ہے جبکہ تھر کول بلاک ون کی مائننگ کمپنی میں اقلیتی شئیر ہولڈر ہے۔
لوٹے کیمیکل کمپنی نے سال 2021 میں 4 ارب 64 کروڑ روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا جبکہ فی حصص منافع 3 روپے 7 پیسے تھا۔
رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے دو ارب 61 کروڑ سے زائد بعد از ٹیکس منافع کمایا جبکہ فی حصص منافع ایک روپیہ 73 پیسے رہا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…