Graana News

کچہری چوک منصوبے کی بولی کا عمل ازسرِنو شروع کیا جائے گا: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ کچہری چوک منصوبے کی بولی کا عمل ازسرِنو شروع کیا جائے گا۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تکنیکی بنیادوں پر بولی کے عمل سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد آر ڈی اے نے کچہری چوک منصوبے کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق اس منصوبے پر کم از کم 6.4 ارب روپے لاگت آئے گی۔ تعمیراتی لاگت 5.1 ارب روپے ہے جبکہ باقی رقم یوٹیلیٹی سروسز اور زمین کے حصول پر خرچ کی جائے گی۔

اس سے قبل آر ڈی اے نے ریل کوپ پرائیویٹ لمیٹڈ، نیشنل لاجسٹکس کمپنی (این ایل سی)، نیشنل کنسٹرکشن (این سی) اور ایف ڈبلیو او کو بولی میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا تھا۔ ریل کاپ اور این سی نے ٹینڈرنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ ریل کوپ نے آر ڈی اے کو مطلع کیا کہ اسے 6 ارب روپے سے زائد کے پروجیکٹ پر کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے جبکہ این سی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ علاوہ ازیں این ایل سی نے آر ڈی اے کی جانب سے بلائی گئی ٹیکنیکل میٹنگ میں شرکت نہیں کی جبکہ ایف ڈبلیو او کو تکنیکی بنیادوں پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

آر ڈی اے حکام نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو بولی لگانے کا ایک نیا عمل شروع ہو گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تمام فرمز کو پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں رجسٹر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے ایف ڈبلیو او، این ایل سی، ریل کوپ اور این سی کو دوبارہ بولی جمع کرانے کے لیے خطوط بھیجے ہیں لیکن انہیں پہلے ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے لیے اہل ہونے میں ناکامی کی صورت میں آر ڈی اے کو کھلی بولی لگانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

کچری منصوبے کے تحت صدر سے پرانے ایئرپورٹ اور وہاں سے صدر تک پہلے درجے کا انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

اس سے قبل اس منصوبے کو 2 لیول انڈر پاس کے ڈیزائن کے ساتھ منظور کیا گیا تھا لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے بعد روٹ کی حفاظتی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن میں قدرے ترمیم کرکے Y کی شکل کے فلائی اوور کے ساتھ ایک انڈر پاس تعمیر کرنے کا ڈیزائن منظور کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago