Graana News

بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ این ایل سی کے سپرد

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کا ٹھیکہ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے سُپرد کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق سوموار کے روز بِڈنگ کا عمل شروع کیا گیا جس میں صرف وفاقی ترقیاتی کمپنیوں فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے شرکت کی۔ بِڈنگ کے عمل میں ایف ڈبلیو او نے 7.3 ارب روپے جبکہ این ایل سی نے 6.5 ارب روپے کی بولی لگائی۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹھیکہ باقاعدہ طور پر تفویض ہونے کے بعد این ایل سی کی جانب سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی ڈٰی اے حکام کا کہنا تھا کہ 5 کلومیٹر لمبی سڑک مری روڈ نزد قائدِاعظم یونیورسٹی اسٹاپ سے شروع ہو گی اور جوگی بس اسٹاپ مری روڈ پر اختتام پذیر ہو گی۔ وہاں سے 1 کلومیٹر طویل فلائی اوور اس سے منسلک ہو گا جو مری کی جانب بہارہ کہو بازار کے باہر اختتام پذیر ہو گا۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد مری اور کشمیر سفر کرنے والوں کو بڑا ریلیف ملے گا کیونکہ بہارہ کہو میں موجودہ مری روڈ پر عوام کو اچھی خاصے ٹریفک کے رش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بالخصوص ویک اینڈز پر گاڑیوں کی بڑی تعداد کے باعث ٹریفک کا رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

سی ڈٰی اے حکام کے مطابق چند ہفتوں قبل، سی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈبلیو پی) کی جانب سے 7 ارب روپے پر مشتمل پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ این ایل سی نے 6.5 ارب روپے کی بولی لگا کر پراجیکٹ حاصل کر لیا۔

سی ڈی اے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ یہ منصوبہ حتمی تاریخ سے قبل مکمل کر لیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago