اسلام آباد: بارہ کہو بائی پاس اور فلائی اوور پراجیکٹ کی ٹیم نے تمام 156 گرڈرز کامیابی کے ساتھ نصب کر لیے ہیں۔ منصوبے کی پیش رفت میں یہ بلاشبہ ایک اہم قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نور الامین مینگل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس کامیابی کی تصدیق کی۔ تاہم، بدقسمتی سے، اس منصوبے کو پہلے سائٹ پر ہونے والے کئی حادثات سے دوچار کیا گیا تھا۔ اور اس کے باعث طے شدہ ٹائم لائنز میں تاخیر ہوئی تھی۔ کسی بھی مزید ناگہانی حادثے سے بچنے کے لیے پرعزم ٹیم اور مستقل تعمیراتی کاوشوں کے باعث یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
علاوہ ازیں بہارہ کہو بائی پاس اور فلائی اوور پراجیکٹ کے اس اہم مرحلے کی تکمیل سے اس علاقے میں ٹریفک کے ہجوم سے ہونے والی تکلیف میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔ اور اب تمام گرڈرز کی کامیاب تنصیب کے بعد یہ منصوبہ صحیح راستے پر گامزن ہے۔ اور اس کی تکمیل کے بعد خطے میں نقل و حمل اور آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…