اسلام آباد: بارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ، تمام 156 گرڈز کامیابی کیساتھ نصب

اسلام آباد: بارہ کہو بائی پاس اور فلائی اوور پراجیکٹ کی ٹیم نے تمام 156 گرڈرز کامیابی کے ساتھ نصب کر لیے ہیں۔ منصوبے کی پیش رفت میں یہ بلاشبہ ایک اہم قدم ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نور الامین مینگل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس کامیابی کی تصدیق کی۔ تاہم، بدقسمتی سے، اس منصوبے کو پہلے سائٹ پر ہونے والے کئی حادثات سے دوچار کیا گیا تھا۔ اور اس کے باعث طے شدہ ٹائم لائنز میں تاخیر ہوئی تھی۔ کسی بھی مزید ناگہانی حادثے سے بچنے کے لیے پرعزم ٹیم اور مستقل تعمیراتی کاوشوں کے باعث یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

 

علاوہ ازیں بہارہ کہو بائی پاس اور فلائی اوور پراجیکٹ کے اس اہم مرحلے کی تکمیل سے اس علاقے میں ٹریفک کے ہجوم سے ہونے والی تکلیف میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔ اور اب تمام گرڈرز کی کامیاب تنصیب کے بعد یہ منصوبہ صحیح راستے پر گامزن ہے۔ اور اس کی تکمیل کے بعد خطے میں نقل و حمل اور آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top