Construction

گھر کی تعمیر کے لئے کون سا موسم موزوں؟

گھر کی تعمیر کی پلاننگ میں جو سب سے کٹھن مرحلہ ہوتا ہے وہ تعمیر کے لیے موزوں موسم کا انتخاب کرنا ہے۔ عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ گرمی کا موسم بہترین ہے لیکن آج ہم آپ کو ایسے موسم کے بارے میں آگاہ کریں گے جو تعمیر کے لیے گرمی کے موسم سے بھی زیادہ موزوں ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

خزاں کا موسم گھر کی تعمیر کے لیے گرمی کے موسم سے بھی زیادہ موزوں ہے لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہوتا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟

آئیے آپ کو ان چند قیمتی معلومات سے آگاہ کرتے ہیں جو حاصل کرنے کے بعد آپ بھی اتفاق کریں گے کہ خزاں کا موسم ہی تعمیرات کے لیے بہترین موسم ہے۔

خوشگوار موسم

موسم جیسے ہماری طبیعت پر اثرانداز ہوتا ہے ویسے ہی اس کا اثر ہمارے کام پر بھی بھرپور طریقے سے ہوتا ہے۔

موسمِ خزاں میں گرمی کے موسم کی نسبت درجہ حرارت قدرے نارمل ہوتا ہے۔ یہ موسمِ سرما سے پہلے کا موسم ہوتا ہے اس لیے دن کے وقت کی خُنک ہوائیں اور رات کے وقت چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں سرور دیتی ہیں۔

ایسے بہترین موسم میں تعمیرات کرنے والے مزدوروں کے لیے کام کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ شدید گرمی میں تعمیرات کرنے والے مزدور گرمی کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوش و حواس کھو بیٹھتے ہیں۔ گرمی کی تیز لو کا مقابلہ کرنا اور اس میں  گھر تعمیر کرنے کی نسبت موسمِ خزاں کا یہ خُنک موسم مزدور طبقے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

اس میں یہ بات نہایت اہم ہے کہ موسم کے حالات کے بارے میں بھرپور آگاہی رکھی جائے۔ گھر کی تعمیر شروع کرنے سے قبل اس بات کا دھیان رکھ لیں کہ آنے والے دنوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے یا نہیں تاکہ تعمیر کے دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

 

کم قیمت کنسٹرکشن میٹیرل کی دستیابی

موسمِ گرما میں رہائشی و کمرشل تعمیرات کا کام زوروشور سے جاری ہوتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں عمومی طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ گرمیوں کا موسم ہی تعمیرات کے لیے آئیڈیل موسم ہے۔ اسی خیال کی بِناء پر زیادہ تر افراد اسی موسم میں تعمیرات کرواتے ہیں۔ لوگوں کے اس رویے کے باعث کنسٹرکشن میٹیرل کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈیمانڈ بڑھ جانے کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

پاکستان میں موسمِ خزاں میں تعمیرات کرنے کا رجحان قدرے کم پایا جاتا ہے۔ اس موسم میں تعمیراتی سامان کی ڈیمانڈ کم ہونے کے باعث اس کی قیمتیں بھی قدرے کم ہوتی ہیں۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ سیمنٹ، کنکریٹ، ٹائلز، ریت، پینٹ، سَریا اور دیگر تعمیراتی سامان آپ کو مناسب قیمت پر دستیاب ہوتا ہے۔

اس سے نہ صرف آپ کے گھر کی تعمیر پر آنے والے کُل اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ آپ اعلیٰ کوالٹی کا کنسٹرکشن میٹیریل کم قیمت پر باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

کم اُجرت پر مزدوروں کی دستیابی

چونکہ ہر شخص گرمیوں کے موسم میں ہی گھر تعمیر کروانا پسند کرتا ہے اس لیے اس موسم میں مزدوری پر آنے والے اخراجات بھی زائد ہوتے ہیں۔ مزدور عمومی طور پر فی گھنٹہ یا دیہاڑی کے حساب سے معاوضہ لیتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں مزدوری پر آنے والے اخراجات بھی آسمان کو چھوتے ہیں۔

اس کے برعکس خزاں کا موسم آپ کے اخراجات بچانے آتا ہے۔ چونکہ زیادہ تر افراد کا تعمیرات کی طرف رجحان نہیں ہوتا، اسی لیے مزدوری پر آنے والے اخراجات قدرے کم ہوتے ہیں۔

مزدور مناسب قیمت پر آپ کے گھر کی تعمیر پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔ اس سے گھر پر آنے والے کُل اخراجات کو کم کرنے میں بڑے پیمانے پر مدد مل سکتی ہے۔

 

گھر کی بنیادوں کی تعمیر کے لیے موزوں موسم

یہ موسم گھر کی بنیادوں کی تعمیر کے لیے نہایت موزوں ہے۔ گرمیوں کی بارشوں کے بعد خزاں کے اس خشک اور خُنک موسم میں گھر کی بنیادوں کی کُھدائی باآسانی ہو سکتی ہے۔

مقررہ مدت میں گھر کی تعمیر مکمل

چونکہ اس موسم میں زیادہ تر لوگوں کا رجحان تعمیرات کی طرف نہیں ہوتا اس لیے مزدور باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ مزدوروں کی آسان دستیابی اس بات کو ممکن بناتی ہے کہ گھر کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔

اس کے برعکس گرمیوں کے موسم میں تعمیرات کا سلسلہ زوروشور سے جاری و ساری ہوتا ہے جس کی بنا پر مزدوروں کا دستیاب ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس مشکل کی بنا پر گھر کی تعمیر اکثروبیشتر تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔

موسمِ خزاں وسائل کی دستیابی کے باعث قلیل مدت میں گھر کی تعمیر ممکن بنا کر وقت کی بچت کا بھی باعث بنتا ہے۔

 

گھر کے اندرونی حصے کی تزئین و آرائش کا مرحلہ

گھر کی مکمل تعمیر کے بعد آخری مرحلہ رہ جاتا ہے اور وہ ہے گھر کی اندرونی تزئین و آرائش۔

موسم کی حدت سے بچتے ہوئے آپ موسمِ خزاں میں گھر کی تعمیر مکمل کر چکے ہوں تو ایسے میں سردی کا موسم شروع ہوا چاہتا ہے۔

اس وقت آپ باآسانی گھر کے اندرونی حصے کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام کروا سکتے ہیں۔ یوں آپ کے گھر کی تعمیر کرنے والے مزدور گرمی کے بڑھتے درجہ حرارت سے بھی بچ جائیں گے اور سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی آپ کے گھر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہو گی۔

 

مناسب موسم بہتر کارکردگی کا سبب

چاہے مزدور ہو یا کوئی عام آدمی، سخت گرمی کا موسم ہر شخص کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ کبھی کبھی بڑھتا درجہ حرارت تعمیرات  کا کام کرنے والے مزدوروں کی نہ صرف صحت پر اثرانداز ہوتا ہے بلکہ اس سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ شدید گرمی انسانی جسم کو نڈھال کر دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موسمِ خزاں ماہرین کی جانب سے تعمیرات کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔ اس موسم میں انسانی جسم تازہ دم رہتا ہے اور اس سے کارکردگی بہتر بنانے میں بھی بھرپور مدد ملتی ہے۔ یوں موسمِ خزاں میں تعمیرات کرنے والے مزدور مکمل دلچسپی اور توجہ کے ساتھ تعمیری کام میں حصہ لیتے ہیں اور گھر کی تعمیر کا عمل بخوبی مکمل ہوتا ہے۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اعلیٰ معیار کے تعمیراتی میٹیرل سے اس کے گھر کی تعمیر ہو اور اس پر کُل اخراجات کی لاگت بھی نہایت مناسب ہو۔ اس مقصد کے لیے موسمِ خزاں ہی بہترین انتخاب سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ موسم نہ صرف آپ کی خواہشات کے مطابق گھر کی تعمیر کے لیے موزوں رہے گا بلکہ ہر لحاظ سے معیاری تعمیر ہونے کے باعث مارکیٹ میں گھر کی قدروقیمت بھی زیادہ ہو گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago