Lifestyle

کونسے پھل اور مشروبات، ہیں گرمی کی سوغات؟

چلچلاتی دھوپ، تپش اور لمحہ بہ لمحہ بڑھتا درجۂ حرارت گرمی کا خاصہ ہیں۔ موسم کی تبدیلی بلاشبہ قدرت کے ہاتھ میں ہے۔ تاہم، اس سے بچاؤ کی تدبیر ممکن ہے۔ تازگی بخش مشروبات اور رسیلے موسمی پھلوں سے لطف اندوز ہونے جیسا اطمینان بخش کچھ نہیں۔ گرمیوں کے مشروبات اور پھل نہ صرف ہماری پیاس بجھاتے ہیں، بلکہ ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ہائیڈریٹ رہنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اور پورے سیزن میں ہمیں پرسکون اور ٹھنڈا رکھتے ہیں۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ کون سے پھل اور مشروبات، ہیں گرمی کی سوغات۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

گرمی کی سوغات تربوز

تربوز، اپنے پانی کی اعلی مقدار اور قدرتی مٹھاس کے سبب موسم گرما کی اہم غذا ہے۔ تربوز بطور ایک رس دار پھل، اور اس کا ٹھنڈا جوس ایک خوشگوار ٹھنڈک کا اثر پیش کرتا ہے۔علاوہ ازیں آپ تربوز کے ماک ٹیل کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔ اور مزید تازگی کے لیے اس میں پودینہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

 

گرمی میں ترش پھلوں کی اپنی بات

لیموں جیسے کھٹے پھل نہ صرف وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ بلکہ ان میں قدرتی نرمی بھی ہوتی ہے۔ جو انہیں گرمیوں کے مشروبات کے لیے بہترین بناتی ہے۔ تازہ نچوڑا ہوا لیمونیڈ لازوال کلاسک ہیں جو فوری ٹھنڈک کا احساس فراہم کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس میں آپ لیموں اور پودینہ شامل کر کے مزیدار ماک ٹیل تیار کر سکتے ہیں۔

 

 

گرمی میں بیریز کی آئسڈ ٹی (چائے)

بیریاں، جیسا کہ اسٹرابیری، بلیو بیریز، اور رسبری نہ صرف لذیذ ہوتی ہیں۔ بلکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھری ہوتی ہیں۔ ان کو بلینڈ کریں اور تروتازہ تلسی یا پودینہ جیسی جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملائیں۔ آپ پھلوں کے آئس کیوبز بنانے کے لیے بیریوں کو بھی منجمد کر سکتے ہیں جو آپ کے پانی یا آئسڈ ٹی (چائے) کو ذائقہ دار بنا سکتی ہیں۔

 

گرمی میں کیری کا شربت

کچے آم یوں تو چٹنی، اچار اور مربوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم ان سے ایک خاص مشروب بھی تیار کیا جاتا ہے۔ کیریز، یعنی کچے آم ابال کر ان کا گودا الگ کیا جاتا ہے۔ گودے کو اچھی طرح مکس کر کے اس میں لیموں کا رس ملایا جاتا ہے۔ بعد ازاں، اسے آپ ریفریجریٹر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اور جب چاہیں پانی میں چینی ملا کر برف کے ساتھ نوش فرما سکتے ہیں۔ اس شربت کی خاصیت یہ کہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اور مزہ بہت ہی الگ۔

 

 

گرمی میں ٹراپیکل ذائقوں کا اپنا لطف

انناس، آم اور ناریل جیسے پھلوں سے بھرے مشروبات آپکو تازہ دم کر دیں گے۔ تازہ انناس کا جوس یا آم کی ملاوٹ والی اسموتھی آپ کو فوری طور پر ساحل سمندر پہ چہل قدمی جیسے احساس سے دوچار کرے گی۔ اس کے علاوہ آپ ناریل کے پانی پر مبنی ماک ٹیل کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ یا اپنے پسندیدہ ٹراپیکل پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹراپیکل فروٹ پنچ بنا سکتے ہیں۔ اسی طرح پپیتا وٹامن سی سے بھرپور ایک پھل ہے جو نہایت مفید ہے۔

 

املی، آلو بخارے کا شربت

آلو بخارا وٹامنز، منرلز اور فائبر کے حصول کا ذریعہ ہے۔ مزید یہ کہ املی کے ساتھ اس کا شربت بھی بنایا جاتا ہے۔اور اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بہت پسند کیا جاتا ہے۔

املی اور آلو بخارے کو الگ الگ پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ پھر بیج نکال کر بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔ بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ اس کے علاوہ تخم ملنگا کو بھگو کر گارنش کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

 

گرمی میں جڑی بوٹیوں کا استعمال

جڑی بوٹیوں کی چائے نہ صرف آرام دہ ہے بلکہ ہائیڈریٹنگ بھی ہیں۔ تازہ پھلوں کے ٹکڑوں یا لیوینڈر کی ٹہنی سے مزین ایک لمبے گلاس میں جڑی بوٹیوں والی آئسڈ ٹی (چائے) کا لطف ہی الگ ہے۔ مزید یہ کہ یہ تروتازہ اور ایک منفرد ذائقہ پیش کرتی ہے۔ اور ایک پرسکون اثر فراہم کرتی ہے۔ جو گرمی کی سست دوپہرکے لیے بہترین حل ہے۔

گرمیوں کے مشروبات اور پھل گرمی کو شکست دینے اور شدید مہینوں میں تروتازہ رہنے کا ایک خوشگوار طریقہ ہیں۔ چاہے آپ تربوز کے جوس کا گھونٹ بھر رہے ہوں۔ کھٹی میٹھی مشروب سے لطف اندوز ہو رہے ہوں۔ یا پھلوں کے مرکب میں شامل تروتازگی سے خود کو ہائیڈریٹ کر رہےہوں۔ مزید یہ کہ مختلف امتزاج کے ساتھ تجربہ کریں۔ اور موسم گرما کے منفرد مشروبات بنانے کے لیے اپنا سٹائل شامل کرنا نہ بھولیں۔ لہذا آرام کریں، اور آنے والے دھوپ کے دنوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے موسمی پھل اور مشروبات انجوائے کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago