Lifestyle

سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے والے بہترین گفٹ آئیڈیاز

خوشیوں بھرے اور خاص مواقع سال کے 365 دن ہمارے تعاقب میں رہتے ہیں۔ چاہے کسی کی سالگرہ ہو، شادی یا پھر نئے گھر کی خوشی۔ قریبی عزیز، دوست اور رشتہ دار منفرد تحفے تحائف لے کر اس خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔ تاہم، نئے گھر میں شفٹ ہونے کی ایک مختلف خوشی ہوتی ہے۔ اور اس موقع پر بطور تحفہ پیش کرنے کے لیے ہم منفرد آئٹمز کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں، دوستوں اور عزیزوں سے تعلقات برقرار رکھنے اور میل جول کی خاطر گھر میں کچھ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہر سیزن کی طرح موسمِ سرما میں بھی مختلف پارٹیز اور گیٹ ٹو گیدر کے انتظامات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے والے بہترین گفٹ آئیڈیاز کون سے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے والے گفٹ کونسے ہیں؟

اگرچہ سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے کے لیے بے شمار اشیاء اور آئٹمز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ تاہم تحفتاً کسی شے کا انتخاب ہمیں سوچ بچار میں محو کر دیتا ہے۔ کسی انتہائی قریبی عزیز یا دوست کے لیے ہم ذاتی اشیاء منتخب کرتے ہیں۔ لیکن اگر بات ہو گھر سے متعلق خریداری کی تو ہم اکثر ایسی چیز کا انتخاب کرتے ہیں جس کی اسے ضرورت در پیش ہو۔ یا پھر اسے پسند ہو۔ جائزہ لیتے ہیں مندرجہ ذیل گفٹ آئیڈیاز کا۔

 

جائے نماز، بیڈ شیٹ اور تولیہ

ڈور میٹ اور تھرو پلوز

ہنی پاٹ، اوون گلوز اور ہاٹ پاٹ سیٹ

ہیٹر، بار بی کیو گِرل، کافی میکر

خوشبودار یعنی سینٹڈ کینڈل، روم شوز اور لیدر کی رِنگ

ڈرائی فروٹ ٹرے، سوپ سیٹ اور فلاسک مَگ

ریڈ ٹیگ، میگا سیل

 

 

گھر کو گرم رکھنے والے گفٹ آئٹمز میں جائے نماز، بیڈ شیٹ اور تولیہ اولین انتخاب

بدلتے موسم ہماری بہت سی روز مرہ سرگرمیاں تبدیل کر دیتے ہیں۔ تاہم اللہ رب العزت کے عبادت گزار بندے ہمیشہ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز رہتے ہیں۔ لہٰذا، سردی میں خوبصورت اور مخملی جائے نماز کا تحفہ بہت ہی دلفریب ہے۔ علاوہ ازیں، موسم کی مناسبت سے گرم فیبرک پر مبنی اور منفرد رنگوں میں دستیاب بیڈ شیٹ سیٹ بھی گفٹ کیے جاسکتے ہیں۔ کمبل بھی سردی میں دیا جانے والا ایک بہترین تحفہ ہے۔ مزید یہ کہ، نئے گھر میں نیا باتھ ٹاول خوبصورت اضافہ ہوگا۔ اس کے برعکس، آپ یہ سب ایک سیٹ کے طور پر بھی تحفتاً دے سکتے ہیں۔

 

 

گھر کو گرم رکھنے میں ڈور میٹ اور تھرو پلوز کا شمار

سردیوں کے موسم میں ہمیں ہر قدم پر فرش کی خشک اور گرم سطح درکار ہوتی ہے۔ جس کے لیے ہم کارپٹ، رَگز اور ڈور میٹ کی خریداری کرتے ہیں۔ تاہم نئے گھر میں منتقل ہونے پر ہم اپنے عزیزوں کو خوبصورت اور گرم ڈور میٹ کا تحفہ دے سکتے ہیں۔ ایسے ڈور میٹ بھی پسند کیے جائیں گے جن پر ویلکم لکھا ہو۔ تاکہ گھر کے اندرونی حصے میں داخل ہونے پر ویلکم ڈور میٹ مہمانوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے۔ علاوہ ازیں، تھرو پلوز یعنی وہ کُشن جنہیں ہم سجاوٹ کے ساتھ ساتھ زیرِ استعمال بھی لاتے ہیں۔ گھر میں خوبصورتی اور آرام دہ احساس کا باعث بنتے ہیں۔ لہٰذا، تھرو پلوز کا شمار سردیوں کے بہترین تحفہ میں ہوتا ہے۔

 

 

سردیوں میں بہترین گفٹ شہد کا جار، اوون گلوز اور ہاٹ پاٹ سیٹ

موسم کوئی بھی ہو، کھانے پینے اور لوازمات کا مزہ ہر سیزن میں دوبالا کیا جاتا ہے۔ کاروبارِ زندگی کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے ہمیں خود کو ہشاش بشاش رکھنا ہوتا ہے۔ جس کے لیے گھر کا کچن وہ جگہ ہے جو کبھی بند نہیں ہوتا۔ لہٰذا سیزن کے مطابق گھر کے باورچی خانے میں لوازمات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سردیوں کے لوازمات میں شہد کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ جس کا شمار انتہائی مفید غذا میں ہوتا ہے۔ کھانسی، گلے کی خراش اور قہوہ میں شہد کا استعمال سردیوں میں بہت عام ہے۔ اسی لیے آپ شہد کا جار گفٹ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، کچن کے دیگر آئٹمز میں اوون گلوز اور ڈبل روٹی یا نان کو تازہ اور گرم رکھنے کے لیے ہاٹ پاٹ سیٹ کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

 

سردیوں کے بہترین اور مہنگے گفٹ، ہیٹر، بار بی کیو گِرل اور کافی میکر

سردی کے سیزن میں یو ں تو بےشمار اشیاء تحفہ کے طور پر منتخب کی جا سکتی ہیں۔ تاہم ہم عمومی طور پر ان آئٹمز کو زیرِ غور لاتے ہیں جو ہماری جیب کے مطابق ہوں۔ لہٰذا، جیب پر بھاری نہ پڑنے والے مذکورہ بالا آئٹمز جیسا کہ شہد محفوظ رکھنے والا جار، اوون گلوز اور ہاٹ پاٹ سے بالاتر مہنگی اشیاء کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔ جن میں ہیٹر سرِ فہرست ہے۔ جو کبھی جیب پر بھاری نہیں پڑتے تھے۔ لیکن موجودہ مہنگائی کے دور میں پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء موسمِ سرما میں زیرِ استعمال آنی والی اشیاء میں بیشتر چیزوں کا تعلق براہِ راست کچن سے ہوتا ہے۔ جن میں کافی میکر اور بار بی کیو گِرل بھی شامل ہے۔

 

 

بہترین گفٹ کے طور پر سینٹڈ کینڈل، روم شوز، لیدر کی رِنگ

سردی کی لمبی راتیں اور جلد ڈھلنے والا سورج سرِ شام ہی سردی کا احساس بڑھا دیتا ہے۔ بیشتر افراد گھر میں متعدد روشنیوں کے ساتھ کمرے میں مدھم اور مسحور کن مہک سے بھرپور خوشبو پسند کرتے ہیں۔ جو خوشبودار موم بتی سے ممکن ہیں۔ لہٰذا، مارکیٹ میں مختلف خوشبوؤں اور رنگوں میں ایسی کینڈلز دستیاب ہیں۔ اور جو خوبصورتی اور منفرد اسٹائل کی بناء پر تحفتاً پیش کی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، سردی میں پاؤں گرم رکھنے کے لیے موٹے اور گرم فیبرک پر مبنی سلیپرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ جو آپ تحفے کے طور پر دے سکتے ہیں۔ مزید براں، لیدر پر مبنی کی رِنگ بھی ایک چھوٹے سے تحفے کے طور پر دینا مناسب ہے۔ کیونکہ سخت سردی میں دھاتی کی رِنگ کو چھونے سے سردی کا احساس زیادہ ہو جاتا ہے۔

 

 

سردیوں میں ڈرائی فروٹ ٹرے، سُوپ سیٹ اور فلاسک مَگ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں گرما گرم کھانے اور مشروبات سردیوں کا خاصہ ہیں۔ گھر کو گرم رکھنے کے ساتھ ہم ایسے کھانے نوش فرماتے ہیں جو ہمیں سخت سردی کا شکار ہونے سے بچائیں۔ لہٰذا، موسمِ سرما میں ڈرائی فروٹ کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچن کی باقی کراکری کی طرح ڈرائی فروٹ رکھنے اور مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے منفرد ٹرے دستیاب ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں، سردیوں کی مناسبت سے دوسرے آئٹمز کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے جیسا کہ سوپ سیٹ اور فلاسک مَگ۔ سردی میں چائے اور کافی کی طرح سُوپ بھی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے لوازمات میں سے ہے۔ لہٰذا، آپ کے گفٹ کیے گئے سُوپ سیٹ اور فلاسک مَگ یقیناً اپنی اہمیت جتا دیں گے۔

 

 

ریڈ ٹیگ، میگا سیل جاری ہے

مذکورہ بالا آئٹمز کی طرح سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے والی دیگر لاتعداد اشیاء ہیں۔ جو تحفتاً دی جا سکتی ہیں۔ تاہم مہنگی اور سستی چیزوں پر آپ کا اختیار ہے۔ علاوہ ازیں، ملک بھر میں نومبر کے مہینے میں تقریباً تمام برانڈز اور آئٹمز پر سیل کا آغاز کیا جاتا ہے۔

 

 

رواں ماہ ایمازون مال ڈی ایچ  اے فیز ٹو راولپنڈی میں ریڈ ٹیگ کے نام سے میگا سیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں ذاتی استعمال اور گھر سے منسلک متعدد اشیاء سستے داموں دستیاب ہیں۔ یہ میگا سیل 25 نومبر 2022 تک جاری ہے۔ جہاں بے شمار آئٹمز 50 فیصد سے زائد سیل پر دستیاب ہیں۔ لہٰذا، مستفید ہونا مت بھولیے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago