Construction

گھر کی چاردیواری کی تعمیر کے لیے خوبصورت ڈیزائنز کی اقسام

گھر کی چاردیواری اگر دلکش ڈیزائن پر مبنی ہو تو گھر کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ آج کے بلاگ میں اس کی تعمیر کے لیے مختلف کنسٹرکشن میٹیرل اور ڈیزائنز کے حوالے سے آپ کو اہم معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کسی بھی گھر کی منفرد چاردیواری اس کی پہچان ہوتی ہے۔ انسان فطرتاً ویسے بھی حسن پرست ہے۔ اسی لیے ہمیں پراپرٹی کی خریداری کے لیے بھی ایسے گھر پسند آتے ہیں جو مختلف ڈیزائنز کے حامل ہوں۔

آئیے آپ کو چار دیواری کی تعمیر کے لیے مختلف کنسٹرکشن میٹیرل سے متعلق قیمتی معلومات سے آگاہی دیتے ہیں۔

چار دیواری کی تعمیر کے لئے بہترین کنسٹرکشن میٹیریل

گھر کی چاردیواری کی تعمیر کے لیے درج ذیل کنسٹرکشن میٹیریل بہترین سمجھا جاتا ہے۔

پتھر کی ٹائلز

پی وی سی

اینٹیں

میٹل

پتھر کی ٹائلز

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر کی بیرونی دیوار یا چار دیواری منفرد لیکن حسین نظر آئے تو پتھر پہ مبنی چار دیواری کا انتخاب کیجیے۔ اگر آپ کا گھر کم رقبے پر بھی تعمیر شدہ ہے تب بھی پتھر کی چار دیواری آپ کے گھر کی شان و شوکت میں اضافہ کرے گی۔

پتھر پہ مبنی چار دیواری کی تعمیر کے لیے آپ نہ صرف پتھر کی ٹائلز بلکہ سیمنٹ میں خوبصورتی سے جَڑے پتھروں سے بھی اس کی تعمیر کروا سکتے ہیں۔ اس کا بنیادی ڈھانچہ کسی اور میٹیرل سے تیار کیا جا سکتا ہے اور اس کے اندر خوبصورتی سے تراشے ہوئے پتھر ایک دلکش ڈیزائن کے ساتھ پلستر کیے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر کی بیرونی دیوار یا چار دیواری مضبوط و دیرپا ہو، اور گھر شاہانہ طرزِ تعمیر کا عکاس ہو تو گھر کا بنیادی ڈھانچہ بھی پتھر سے تعمیر کریں۔

پی وی سی پینلز

پی وی سی پینلز پر مبنی چاردیواری کم قیمت ہونے اور پُرکشش ہونے کے باعث مارکیٹ میں جلدی مقبول ہو گئی۔ پی وی سی پینلز کسی دور میں گھر کے اندرونی حصے میں استعمال ہوا کرتے تھے لیکن وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال گھر کے بیرونی حصے میں بھی ہونے لگا۔ پی وی سی پینلز مختلف رنگ اور ڈیزائنز میں دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ واٹر پروف ہونے کے باعث بہترین انتخاب سمجھے جاتے ہیں، بالخصوص ایسے علاقوں کے لیے نہایت موزوں ہیں جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ ان کی تعمیر کا عمل آسان ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔

اینٹوں سے تعمیر شدہ چاردیواری

سرخ اینٹوں سے بنی بیرونی دیوار گھر کو خوبصورت بناتی ہے اور دیکھنے والے کے دِل کو لبھاتی ہے۔ اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو یہ ڈیزائن لمبے عرصے تک آپ کے گھر کو نمایاں رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ یہ روایتی ڈیزائن ضرور ہے لیکن موجودہ دور میں اس کو جدید ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ کر کے آپ گھر کو پُرکشش بنا سکتے ہیں۔

میٹل پر مبنی بیرونی دیوار

میٹل سے تیار چار دیواری ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ آپ نے اکثر ایسے گھر دیکھے ہوں گے جن کی باؤنڈری وال میٹل سے تیار شدہ ہو، ایسا گھر باقی گھروں سے یکسر الگ تھلگ اور منفرد نظر آتا ہے۔ یہ گھر کے مکینوں کو کشادگی کا احساس دلانے کا باعث بنتی ہے۔ میٹل کی جالیوں سے گزرتی روشنی کا منظر دیکھنے والوں کے دِلوں کو گرفت میں لے لیتا ہے۔

آئیے آپ کو باؤنڈری وال کو مزید پُرکشش بنانے کے حوالے سے منفرد آئیڈیاز سے آگاہ کرتے ہیں۔

خوبصورت نقش و نگار

آرٹ ہمیشہ کسی بھی معمولی چیز کو غیرمعمولی اور منفرد بنا کر پیش کرتا ہے۔ اگر آپ کی کنکریٹ سے بنی روایتی باؤنڈری وال ہے تو اس پر خوبصورت نقش و نگار پینٹ کر کے جاذبِ نظر بنایا جا سکتا ہے۔  باؤنڈری وال کی تزئین و آرائش کے لیے جتنا زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا باؤنڈری وال اتنی ہی منفرد نظر آئے گی۔ اگر آپ کا روایتی گھر ہے تو دیوار پر سرسبز درخت اور پودوں کا خوبصورت آرٹ ورک اس کو دلفریب بنائے گا۔

دیوار کو سرسبز پھولوں اور گملوں سے آراستہ کرنا

 باؤنڈری وال کے ایک مخصوص حصے کو سرسبز پودوں اور پھولوں سے مکمل طور پر ڈھک کر بہترین انداز میں تزئین و آرائش کی جا سکتی ہے۔ جب تازہ ہوا کے باعث سرسبز پتے اور اور پھول لہرائیں گے تو باؤنڈری وال الگ ہی منظر پیش کرے گی۔

باؤنڈری وال پر ڈیزائن کی تعمیر

کسی ماہر پروفیشنل کی خدمات حاصل کر کے گھر کی باؤنڈری وال پر منفرد ڈیزائن تعمیر بھی کروایا جا سکتا ہے۔ ڈیزائن کسی بھی طرح کا ہو سکتا ہے جو گھر کو پُرکشش بنائے۔ اس مقصد کے لیے پھول، مغلیہ دور کی ثقافت، تاریخی عمارات سمیت دیگر کئی منفرد ڈیزائنز کی تعمیر کروائی جا سکتی ہے جو باؤنڈری وال کو جاذبِ نظر بنانے کا باعث بنیں گے۔

پانی کی پھوار بنائے منظر حسین

جدید دور میں اکثر لوگ گھر کی چار دیواری کے اندر پانی کا فوارہ نصب کرواتے ہیں جس سے نکلتی پانی کی پھوار آنکھوں کو بہت ہی بھلی معلوم ہوتی ہے۔ چار دیواری کے لیے مختلف ڈیزائنز میں یہ سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ رات کے وقت جب گھر کا بیرونی حصہ روشنیوں سے جگمگ کر رہا ہو، پانی کا یہ پھوٹتا فوارہ دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیتا ہے۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو گھر کی چار دیواری کو منفرد بنانے کے لیے مختلف کنسٹرکشن میٹیریل اور ڈیزائنز سے متعلق آگاہ کیا۔ ان معلومات کی بِنا پر آپ اپنے گھر کی تزئین و آرائش بخوبی کر سکتے ہیں۔ منفرد چار دیواری نہ صرف گھر کو دلکش بنانے کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ گھر کی مارکیٹ ویلیو میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ موجودہ دور میں دلکش ڈیزائنز اور پراپرٹی کی انفرادیت اس کی قیمت بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago