Real Estate

شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کے قابلِ ذکر فوائد

آنے والے زمانوں میں اکیسویں صدی بلاشبہ انفراسٹرکچر کی صدی شمار ہو گی۔ موجودہ دہائی نے پاکستان میں تعمیراتی پہلوؤں کو ایک نیا انداز دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جانب بڑا رجحان دیکھنے کو ملا۔ ریئل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی چار بڑی اقسام ہیں۔ جن میں رہائشی، کمرشل، صنعت اور زراعت کا شمار ہوتا ہے۔ ان چار اقسام کی مزید کچھ شاخیں ہیں۔ جن میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ تاہم کمرشل ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری آپ کو ترقی کی نئی منازل کی جانب دھکیلتی ہے۔ لہٰذا، کمرشل پلاٹ، زمین، مارکیٹ اور ریسٹورنٹ میں سرمایہ کاری کے متعدد مثبت پہلو ہیں۔ اسی طرح کمرشل ریئل اسٹیٹ کے تحت شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کے چند قابلِ ذکر فوائد ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

سرمایہ کاری سے قبل چند زیرِ غور پہلو

کسی بھی شاپنگ مال میں سرمایہ کاری سے قبل کچھ اہم پہلوؤں پر نظر ثانی ضروری ہے۔ مثال کے طور پر شاپنگ مال شہر کے کس مقام پر واقع ہے۔ کیا وہ عوام کے لیے بآسانی قابلِ رسائی ہے۔ علاوہ ازیں، کیا یہ ون سٹاپ شاپنگ مال ہے؟ یعنی، یہاں نامی گرامی برانڈز آؤٹ لیٹ کے علاوہ فوڈ کورٹ، ریسٹورنٹس اور کیش اینڈ کیری سٹورز کی سہولیات میسر ہیں۔ شاپنگ مال کے باہر اور ارد گرد کیسا ماحول اور مقامات ہیں۔ کیونکہ دور دراز اور بیابان علاقے میں آنے سے کسٹمرز ہچکچائیں گے۔ مزید یہ کہ، انہیں سیکیورٹی اور حفاظت کے معاملات پر بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا، ان تمام پہلوؤں پر غور کسی بھی شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گا۔

 

 

شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کے فوائد

شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کے مندرجہ ذیل قابلِ ذکر فوائد ہیں۔

مضبوط ساکھ

زائد منافع

طویل معاہدے

غیر یقینی صورتحال سے نجات

بہترین دیکھ بھال اور حفاظت

تنصیبات اور انتظامات

 

 

مضبوط ساکھ

اگرچہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کار مختلف تجربات سے گزرتا ہے۔ اور ان تجربات کی بنا پر بہتر کارکردگی کے تحت دن بہ دن ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ تاہم، کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے دیگر پراپرٹی کی بدولت جلد ساکھ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایسی تمام چیزیں جلد کامیابی یا ناکامی کا شکار ہوتی ہیں۔ جن کا براہِ راست تعلق عام عوام سے ہوتا ہے۔ شاپنگ مال میں سرمایہ کاری آپ کو فوری نتائج سے آگاہ کرتی ہے۔ جو عمومی طور پر مثبت اور فائدہ مند ہی ہوتی ہے۔

مال میں کوئی بھی دکان خریدنا ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی پہچان اور ساکھ بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ علاوہ ازیں، آپ ایک ابتدائی سرمایہ کار کے طور پر بھی شاپنگ مال سے شروعات کر سکتے ہیں۔

 

 

سرمایہ کاری پر زائد منافع

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں رہائشی پراپرٹی پر سرمایہ کاری کی بدولت کمرشل مقامات زیادہ منافع بخش ہو سکتے ہیں۔ عام زبان میں اگر آپ کسی شاپنگ مال میں ایک دکان خریدتے ہیں اور اسے کرایہ پر دیتے ہیں۔ تو آپ بہت جلد قیمتِ خرید سے زائد منافع حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ لہٰذا، شاپنگ مال میں سرمایہ کاری سے آپ زبردست منافع سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، وقت کے ساتھ ساتھ کمرشل بلڈنگز کی قدر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مشہور مقام پر واقع ہونے کے علاوہ، شاپنگ مال بذاتِ خود اس علاقے کی ترقی کا سبب بن جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، قریبی تعمیر ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں اور علاقے میں نئے انفراسٹرکچر کی بدولت بھی شاپنگ سینٹر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

 

طویل معاہدے

کمرشل پراپرٹی پر سرمایہ کاری کے اہم فوائد میں طویل معاہدوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

رہائشی املاک کے مقابلے میں کمرشل بلڈنگ خود شہر اور گرد و نواح میں اپنی پہچان بنا لیتی ہے۔ اور یہ عمل دنوں اور مہینوں میں ممکن ہوتا ہے۔ کمرشل پراپرٹی کے لیے کرایہ دار اور خریدار کی تلاش قدرے آسان ہے۔ کیونکہ شاپگ مالز میں کرائے کے معاہدوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

مزید براں، عام معاہدوں کے برعکس، شاپنگ مال میں کرایہ داری کے معاہدے عام طور پر طویل عرصے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نامی گرامی برانڈز اپنے نام اور ساکھ کی خاطر طویل عرصے پر مبنی معاہدے کرنا پسند کرتی ہیں۔ تاکہ قریبی رہائشیوں اور صارفین کے لیے موجودہ آؤٹ لیٹ کی دستیابی ممکن رہے۔ اور کاروبار میں اضافہ ممکن ہو۔

 

 

غیر یقینی صورتحال سے نجات

ریئل اسٹیٹ میں رہائشی جائیداد کی فروخت کے معاملات کچھ حد تک پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ اور اس میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کا رہائشی پلاٹ زمین کی قدر نہ ہونے کے باعث فروخت کرنا مشکل ہوگا۔ یا مکان ایسی سوسائٹی میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں بجلی، گیس اور سیوریج کے مسائل ہیں۔ ایسا گھر کرائے پر دینے میں بھی مشکلات ہوں گی۔ لہٰذا، آپ غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں۔ تاہم شاپنگ مال میں کم سے کم غیر یقینی صورتحال پیش آتی ہے۔ یہ ایک اور عنصر ہے جو شاپنگ مالز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے سب سے محفوظ اختیارات میں سے ایک بناتا ہے۔

 

 

بہترین دیکھ بھال اور حفاظت

رہائشی، صنعتی یا دیگر املاک اور جائیداد کے لیے سیکیورٹی اور دیکھ بھال کے انتظامات مرتب کرنے پڑتے ہیں۔ جس پر بھاری اخراجات صَرف ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، تعمیر و مرمت کے کام پر بھی وقتاَ فوقتاَ نہ صرف اخراجات بلکہ وقت بھی صَرف کرنا پڑتا ہے۔ جو ایک گھر یا فیکٹری کے مالک کے لیے مشکل ترین عمل ہے۔ جبکہ کمرشل پراپرٹی میں شاپنگ مال کا اپنا سیکیورٹی نظام ہوتا ہے۔ جو پراپرٹی کی دیکھ بھال اور حفاظت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

شاپنگ مال میں دکانیں خریدنے یا کرائے پر لینے والے اپنی آؤٹ لیٹ کی دیکھ بھال کے لیے بےحد سنجیدہ ہوتے ہیں۔ تمام لوکل اور بین الاقوامی برانڈز اپنی شاپ کی دلکشی کے لیے عمدہ روشنیوں اور خوبصورت انٹیریئر کا انتخاب کرتی ہیں۔

 

 

تنصیبات اور انتظامات

شاپنگ مال انتظامیہ مختلف تنصیبات اور دیگر انتطامات کا خیال رکھتی ہے۔ جن میں دیکھ بھال اور مرمت سے لے کر ڈیکوریشن اور بیک اپ جنریٹرز بھی شامل ہیں۔ لہٰذا، یہ تمام تنصیبات اور انتظامات شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کا ایک اور قابلِ ذکر فائدہ ہے۔ اور یہ مشترکہ سہولیات سرمایہ کار کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتی ہیں۔ گویا کمرشل ریئل اسٹیٹ میں دستیاب مشترکہ سہولیات سرمایہ کار کے لیے بلاشبہ مثبت اور اضافی مراعات میں شامل ہوتی ہیں۔ جن پر کم از کم مینٹیننس جیسے کاموں میں الگ سے وقت صَرف کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ لہٰذا، شاپنگ مال میں سرمایہ کاری محفوظ ترین طریقوں میں سے ایک ہیں۔ مزید براں، شاپنگ مال میں سرمایہ کاری سے آپ بہترین (آر او آئی) ریٹرن آن انویسٹمنٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago