Everyday News

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر لاہور ڈویژن کے ترقیاتی پلان 2050 کی تیاری شروع

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر لاہور ڈویژن کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے لئے نیا ماسٹر پلان 2050 تکمیل کے مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری ترقی کے تمام پہلوؤں، تقاضوں اور مطالبات کو زیرِ غور رکھتے ہوئے نیا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے جبکہ اس پلان کا ابتدائی ڈرافٹ جلد ہی پیش کر دیا جائے گا اور اس میں مثبت پیش رفت سے متعلق تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا جو 2050 تک شہر کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 کے مطابق شیخوپورہ، ننکانہ اور ضلع قصور میں 49 شہری آبادیوں کے لئے بھی ترقیاتی منصوبوں کو اس پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق نیا ماسٹر پلان لاہور ڈویژن کی حدود میں تمام شہری اور دیہی علاقوں کے لئے تیار کیا جائے گا۔

نئے ماسٹر پلان کی تیاری سے ماحولیاتی تحفظ، وسائل کا دُرست استعمال، تاریخی ورثے کا تحفظ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور شہری آبادی کے حوالے سے تمام حلقوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago