Graana News

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بینکوں سے 1262 ارب روپے کے قرضوں کا اجراء

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بینکوں سے 1262 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 31 اگست 2022 تک ریئل اسٹیٹ کے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

بینکاری نظام سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو زمین کی خریداری اور عمارت کی تعمیر کے لئے جاری کیے گئے مجموعی قرض کا حجم 1262 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زمین یا پلاٹ کی خریداری کے لئے قرض 570 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ نجی بینکوں نے سب سے زیادہ 353 ارب روپے کا قرض دیا۔ حکومتی بینکوں نے 103 ارب روپے کے قرضے جاری کیے۔

اگر عمارت کی تعمیر کی بات کی جائے تو مرکزی بینک اس کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ہے یعنی گھر، کمرشل عمارتیں اور انڈسٹریل تعمیرات۔

مجموعی طور پر تعمیرات کے لئے 692 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ گھروں کے لئے قرضوں کا اجراء کیا گیا جو 31 اگست تک 237 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

کمرشل عمارتوں کے لئے جاری قرض کا حجم 225 ارب تک پہنچ گیا جبکہ انڈسٹری کے لیے تعمیراتی قرض کا حجم 165 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

ریئل اسٹیٹ کو قرض کی فراہمی میں سب سے زیادہ کردار نجی بینکوں کا رہا جنہوں نے مجموعی طور پر 905 ارب روپے کے قرض جاری کیے۔

حکومت کے زیرِانتظام بینکوں نے 233 ارب روپے کے قرض جاری کیے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago