کراچی: بینک آف پنجاب اور پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی (پی ایم آر سی) نے عوام کو کم لاگت کے رہائشی یونٹس کی فراہمی کے لیے ایک کریڈٹ گارنٹی ایگریمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ایم آر سی اِس معاہدے میں حکومتِ پاکستان کا ٹرسٹی ہوگا۔
یوں بینک آف پنجاب ماسٹر کریڈٹ گارنٹی ایگریمنٹ کرنے والا پاکستان کی تاریخ کا پہلا بینک بن گیا ہے۔
اِس معاہدے سے بینک کو معاشرے کے نچلے طبقے کو مارگیج کی سہولت فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔
حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی معاشی ترقی کے لئے سستے ہاؤسنگ فنانس فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
بینکنگ ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے حکومت کو غربت کے خاتمے اور ہاؤسنگ کے مسائل حل کرنے میں مزید مدد ملے گی۔
بی او پی کے صدر ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کا بینکنگ پر انحصار بہت ہے اور یہ اِس حیثیت سے ہمارے لئے اہم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے ہاؤسنگ فنانس کے لیے کام کریں گے اور اپنے ہم وطنوں کو کم قیمت پر رہائش کی سہولت مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اُنہوں نے اِس خواہش کا اظہار کیا کہ اُن کی اس کاوش سے ملک کو کم لاگت کے رہائشی اہداف کے حصول میں مدد ملے اور معاشی ترقی ممکن ہو۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…