زیرِ تعمیر منصوبوں کیلئے بینک فنانسنگ کی اجازت

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زیرِ تعمیر رہائشی منصوبوں میں بینک فنانسنگ کے حصول میں خریداروں کی سہولت کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ضمن میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے لوگ نہ صرف زیرِ تعمیر منصوبوں کیلئے قرضے لے سکیں گے بلکہ اس سے بینکاری صنعت کیلئے خطرات کم کرنے کا ایک ضروری فریم ورک بھی مہیا ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب لوگوں کو زیرِ تعمیر پراجیکٹس میں مکانات کے حصول میں آسانی ہوگی، جو کہ تعمیر شدہ منصوبوں سے قدرے کم لاگت کے ہیں، اور بینکوں کی جانب سے منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی جس سے اُن کی بروقت تکمیل یقینی ہوگی۔

علاوہ ازیں چونکہ ہاؤسنگ یونٹس نئے ہیں تو خریداروں کو ابتدائی برسوں میں اُس کی بحالی اور مرمت کی کم لاگتیں برداشت کرنا پڑیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top