اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو زون 3 میں زمین کے انتقال پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سی ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت اصل مالکان کے نام زمین کا انتقال نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات دی کہ اگر زمین کا قانونی طور پر انتقال ہوا ہے پھر بھی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے۔
اسلام آباد انتظامیہ کے ایک سنئیر افسر کے مطابق زمیں کا باقاعدہ انتقال کے عمل کا آغاذآج (منگل) سے کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ کچھ برس قبل یہ پابندی غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے لگائی گئی تھی۔اس سلسلے میں سی ڈی اے کے احکاما ت کے مطابق زون 3 میں تعمیراتی کام نہیں کیا جا سکتا اور صرف پہلے سے تعمیر شدہ مکانوں کی توسیع اور مرمت کی جاسکتی ہے۔
اسلام اباد کا زون 3 تقریباً 50،393 ایکڑ پر مشتمل ہے ۔نیشنل پارک کو علاوہ 1700 ایکڑ زمین نجی مالکان کے نام ہیں لیکں یہ مالکان اس زمین پر تعمیرات نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…