کراچی: کورونا وباء کے اثرات میں کمی کے بعد معیشت کی بحالی اور نئے کاروباری منصوبوں کے آغاز کے لیے نجی شعبے نے کمرشل بینکوں سے رواں مای سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 786 ارب روپے کے قرضے لیے۔
دستیاب اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قرضوں کے اجراء کی شرح نمو 235 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ قرضوں کا حجم رواں مالی سال کے اختتام تک 1000 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اسلامی بینکوں نے مجموعی طور پر نجی شعبے کو 104 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو کہ گذشتہ مال سال کے مقابلے میں 112 فیصد زائد ہیں۔ گذشتہ سال اسلامی بینکوں نے 49 ارب روپے کے قرضے جاری کیے تھے۔
اسی طرح روایتی بینکاری کے نظام کے تحت بینکوں نے مجموعی طور پر نجی شعبے کو 162 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو کہ گذشتہ مال سال کے مقابلے میں 138 فیصد زائد ہیں۔ گذشتہ سال کنوینشنل بینکوں نے 68 ارب روپے کے قرضے جاری کیے تھے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔