کویٹہ: بلوچستان حکومت نے مالی سال 2021-22 میں 6.4 ارب روپے کی لاگت سے 49 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 49 نئے ڈیم بنانے کا مقصد صوبے میں زیرِ زمین پانی کا تحفظ کرنا اور پانی کی کمی کا مقابلہ کرنا ہے۔
بلوچستان حکومت نے اس ضمن میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں رقم مختص کردی ہے اور منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔