کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے منگی ڈیم کے ترقیاتی کام کو تیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ منگی ڈیم کی تعمیر دسمبر 2023 تک مکمل ہو جائے گی۔ اور ایک بار مکمل ہونے کے بعد، یہ ڈیم کوئٹہ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو روزانہ تقریباً 8.1 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا۔ لہٰذا منگی ڈیم پر تیز رفتار ترقیاتی کام کا مقصد خطے میں پانی کی کمی کو پورا کرنا ہے۔
مزید یہ کہ منگی ڈیم کے علاوہ کوئٹہ کے مضافات میں سرہ کھلہ ڈیم سمیت کئی دیگر ڈیم بنائے جا رہے ہیں۔ نیز یہ ڈیم پائپ لائنوں کے ذریعے شہر کو پانی فراہم کریں گے۔ جبکہ ان کی تکمیل سے صوبائی دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔