بلوچستان حکومت کا سات سیاحتی مقامات بنانے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سات مقامات تیار کرنے کا اعلان کردیا جس کے لیے ایک ارب کی رقم مختص کردی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم صوبے میں اور خصوصاً اِس کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے لیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا بلوچستان حکومت نے ساحلی پٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے 150 ملین جبکہ صوبے میں سات سیاحتی مقامات بنانے کے لیے کُل ایک ارب کی رقم مختص کردی ہے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بھی جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلہال حکومت کی توجہ صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سڑکوں کی تعمیر پر ہے۔ ان کا کہنا تھا ہوشاب تا آواران تا خضدار اور آواران تا بیلا روڈ پراجیکٹ خطے میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں صوبے میں جاری سڑکوں کی تعمیر، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی اور ساحلی پٹی پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اِس اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیرِ بحری اُمور علی زیدی، مشیر برائے خزانہ عبدل حفیظ شیخ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال شریک ہوئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago