کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی ترسیل یقینی بنانے کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق سی پیک کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس منصوبے سے گوادر پورٹ اور شہریوں کو 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔
وفاقی و صوبائی حکومت اور چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ان کی تکمیل سے گوادر میں کافی حد تک پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔