بلوچستان میں شفافیت کے فروغ کیلئے زمینی ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا اقدام

کوئٹہ: بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کا اقدام صوبے کے انتظامی عمل میں انقلاب برپا کرنے، شفافیت بڑھانے اور مستقبل میں بدعنوانی اور زمینوں پر قبضے روکنے کے لیے تیار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات مٹھا خان کاکڑ کے مطابق، ڈیجیٹلائزیشن کی یہ کوشش تمام سرکاری محکموں کو ڈیجیٹائز کرنے اور کارکردگی کو فروغ دینے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔

اعلان کے دوران مٹھا خان کاکڑ نے گوادر، پشین، جعفرآباد اور کوئٹہ جیسے اہم علاقوں میں ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی وژن پر روشنی ڈالی۔ ان ڈیجیٹل سروسز میں انفرادی رجسٹریاں، نقشے، لینڈ ٹیکس کی وصولی، اور ایس ایم ایس سروسز شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، حتمی مقصد کے مطابق زمینی تنازعات کو منظم ریکارڈ کیپنگ کے ذریعے کم کرنا ہے، جس سے صوبے میں معاشی ترقی، تجارتی ترقی اور زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات نے بلوچستان حکومت اور گوگل کے درمیان طے پانے والے ایک اہم معاہدے کا مزید ذکر کیا، جس میں 3000 بلوچی نوجوانوں کو سکالرشپ فراہم کرنا شامل ہے۔

اس تعاون کا مقصد آئی ٹی کی تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ جو آنے والے سالوں میں وسیع پیمانے پر آئی ٹی کو اپنانے کے بڑے ہدف کے مطابق ہے۔

مزید یہ کہ ترجمان فرح عظیم شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن بلوچستان کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق ہے۔

نیز لینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم کا تعارف رہائشیوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹ سکے گا۔ اور آن لائن معلومات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔

فرح عظیم شاہ نے آئی ٹی سہولیات سے نوجوانوں کے اہم فوائد پر بھی روشنی ڈالی، جیسا کہ ایک جامع تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ جس میں گوگل کے تعاون سے 3,000 طلباء کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں وظائف بھی شامل ہیں۔

لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن پراجیکٹ کے کامیاب نفاذ کے ساتھ، صوبائی حکومت وفاقی فنڈنگ ​​دستیاب ہونے کے ساتھ ہی بلوچستان بھر میں ترقیاتی کام دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top