Everyday News

لاہور: شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور: نگراں وزیر بلدیات پنجاب عامر میر کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سمن آباد، واہگہ اور داتا گنج بخش زون سمیت مخصوص زونز میں غیر منظور شدہ نقشوں پر تعمیراتی کاموں سے متعلق شکایات پر ایکشن لیا گیا۔ مہم کے دوران منظور شدہ نقشوں سے تجاوز کرنے والی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ اور شناخت شدہ عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام کو ان سیل شدہ عمارتوں کی روزانہ نگرانی کا کام سونپا گیا ہے تاکہ قانونی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ نوٹس ملنے کے باوجود تعمیرات جاری رکھنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ نیز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے تحت مین ملتان روڈ سے ملحقہ سڑک پر قائم عمارت کو اضافی تعمیرات ہٹانے کے بعد سیل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آپریشن کے دوران مین جی ٹی روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کے قریب ایک صنعتی عمارت کے گرد اضافی دیواریں بھی گرا دی گئیں۔ نیز مین سائفن روڈ پر پی ٹی سی ایل ایکسچینج جلو موڑ کے اطراف میں کمرشل ہالز اور دکانوں سمیت غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago